وزیر اعظم شہبازشریف سرکاری دورہ چین کیلئے لاہور سےتیانجن روانہ ہوگئے،وزیراعظم 25 ویں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزیرعظم کی چینی صدرشی جن پنگ،وزیر اعظم لی چیانگ،چینی کمپنیوں کےسربراہان سے ملاقاتیں کریں گے،جہاں وہ چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دیں گے۔
وزیراعظم صدرشی جن پنگ اورعالمی رہنماؤں کے ساتھ فوجی پریڈ میں شرکت کریں گے، فوجی پریڈ بیجنگ میں عالمی اینٹی فاشسٹ جنگ کی 80ویں سالگرہ پر ہو گی،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطاتارڑ،مشیر طارق فاطمی بھی ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم 25 ویں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں خطےمیں امن کی کوششوں،علاقائی روابط میں اضافے پر پاکستان کامؤقف پیش کریں گے،خطے میں موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات پر روشنی ڈالیں گے۔
وزیر اعظم سربراہی اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے،اجلاس کے بعد چین کے دارالحکومت بیجنگ جائیں گے،جہاں چینی پیپلز وار آف ریز سٹنس میں فتح کی 80 ویں سالانہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےشنگھائی تعاون تنظیم کےاجلاس سے قبل ویڈیو بیان میں کہا سی جی ٹی این کے پروگرام گلوبل ساؤتھ وائسز میں پاکستان کا مؤقف پیش کیا، پاکستان چین تعلقات اعتماد اور اسٹریٹجک ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔
Ahead of Pakistan’s participation in the SCO Heads of State meetings, under the leadership of Prime Minister Shehbaz Sharif @CMShehbaz in Tianjin and Beijing, I shared Pakistan’s perspective on @CGTN’s Global South Voices, highlighting the depth of Pak–China ties and the growing… pic.twitter.com/R3hF3jN1UH
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) August 30, 2025
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایس سی او کو سیکیورٹی،تجارت، توانائی اور کنیکٹیویٹی کےفروغ کا اہم ذریعہ قراردیا،کہا کثیرالقطبی دنیا میں ایس سی او کا کردارمزید اہم ہوگیا ہے،ایس سی او خطےمیں امن، استحکام اورترقی کےلیےکلیدی پلیٹ فارم بن چکا ہے،پاکستان چین آہنی دوستی،خطے کےامن وخوشحالی کی ضمانت ہے،ایس سی او سربراہ اجلاس سے خطےمیں نئےاجتماعی عزم سامنے آئیں گے،چین اوردیگر رکن ممالک کے رہنماؤں سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں بھی ہوں گی۔






















