ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے سماء نیوز کے پروگرام ’ دو ٹوک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور سے سیلاب کا خطرہ اب ٹل چکا ہے ، قصور کیلئے مشکل صورتحال ہے ، پانی بلوکی کی طرف داخل ہو چکا ہے ، ہمیں کچھ جگہوں پر لوگوں سے سختی سے انخلا کروانا پڑا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہناتھا کہ کل قصور میں بھارت سے پانی آیا،وزیراعلیٰ پنجاب اورچیف سیکرٹری نے صورتحال کی مانیٹرنگ کی، قصور کو محفوظ بنانے کیلئے تمام فیصلے کرلئےگئے ہیں، عوام کے جان ومال کےتحفظ کیلئے کسی چیزسےگریز نہیں کیاجارہا۔



















