ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ راوی سے بڑا ریلاگزر چکا،جواب بلوکی سے گزر رہاہے، بھارت کی جانب سے مسلسل پانی آرہا ہے، شیخوپورہ، ننکانہ اور ساہیوال متاثرہوں گے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ شہروں کو بچانےکئی علاقوں میں بند توڑے جائیں گے۔ جھنگ کو محفوظ کرنے کیلئے روازبرج کے قریب حفاظتی بند بریچ کرناہے، چنیوٹ میں خطرہ ہے کہ پانی بڑھےگا، چنیوٹ میں خطرہ ہے کے پانی بڑھے گا۔
عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ راوی میں فلوبڑھارہے گا لیکن جوپیک تھاوہ کم ہوگیا، یہ پانی ساہیوال،کمالیہ سے ہوتے ہوئے جائے گا، شیخوپورہ، ننکانہ، بلوکی ڈاؤن اسٹریم میں خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہورمیں 1988میں اتناپانی آیاتھا، اگلے24گھنٹے میں پانی کم ہوگا، بروقت رسپانس سے ایک بھی انسانی جان لاہورمیں ضائع نہیں ہوئی۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب سے 20 افراد کی اموات ہوئیں، آج سے پنجاب میں موسلادھاربارش کے امکانات ہیں۔






















