صدرمملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نےوزیراعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی کا اجلاس یکم ستمبر کو شام پانچ بجے طلب کیا ہے،قومی اسمبلی کے اجلاس میں اہم قومی امورزیر غور آئیں گے۔
اجلاس میں قانون سازی اورملکی معاملات پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی،وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس طلب کرنے کی سمری صدر مملکت آصف زرداری کو بھجوائی تھی۔






















