پولینڈ میں ایئرشو کی تیاری کے دوران ایف 16 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
طیارہ ریڈوم ایئر شو کی تیاری کر رہا تھا ۔ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تبا ہوگیا ۔ حادثے میں پائلٹ بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔ حادثے کا منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔
پائلٹ لوپ بنانے کی کوشش کر رہا تھا مگر اسے بلندی کا اندازہ نہ ہوسکا، طیارہ تیزی سے زمین کی جانب بڑھا اور ٹکرا کر دھماکے سے ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا۔
پائلٹ کو باہر نکلنے کا موقع ہی نہ مل سکا، حادثہ کی وجہ معلوم نہیں کی جاسکی، حادثے کے سبب ایئرشو منسوخ کر دیا گیا۔






















