چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ میں نے 4 کمیٹیوں سے استعفیٰ دیدیا ہے ، بانی پی ٹی آئی کو قید کیا گیا،لوگوں کو ناحق سزائیں دی گئیں۔
قائمہ کمیٹیوں سے مستعٰفی ہونے کے بعد بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بہت کوشش کی سسٹم کا حصہ رہیں اور سسٹم چلے، ہماری 180 نشستیں تھیں، ہم 91 کے ساتھ اسمبلی میں تھے ، خیبرپختونخوا میں ہماری دو تہائی اکثریت تھی،پنجاب میں ہماری اکثریت تھی ، بانی پی ٹی آئی کو قید کیا گیا،لوگوں کو ناحق سزائیں دی گئیں، سب کے باوجود بانی پی ٹی آئی اور ہم نے کہا آؤ بات کرو، آگے بڑھو، ابھی کہیں مذاکرات نہیں ہورہے،اب دیکھتے ہیں ہم کیسے آگے بڑھیں گے۔



















