پی ٹی اے نےاربوں روپےکی نادہندہ5ایل ڈی کمپنیوں کوکام سےروک دیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے اربوں روپےکی نادہندہ5ایل ڈی کمپنیوں کو خط لکھا جس میں انہیں لائسنس کے تحت سرگرمیاں بندکرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے نےخط کے ذریعے سے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ کمپنیوں کی جانب سے پی ٹی اے کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔
پی ٹی اےنے 5کمپنیوں کو تمام ٹیلی کمیونیکیشن سہولتیں فوری ختم کرنےکی ہدایت جاری کیں ہیں،اس کے علاوہ تمام ایل ڈی آئی،موبائل آپریٹرز، لوکل لوپ اور دیگر اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔





















