دریائے چناب میں پنڈی بھٹیاں کےمقام پر پانی کی سطح میں مزید اضافہ پر لاہور اسلام آباد موٹروے کا رابطہ منقطہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دریائے چناب میں پنڈی بھٹیاں کے مقام پرسیلابی پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،موٹروے ایم ٹو کے ساتھ 6 فٹ سے زیادہ پانی موجود ہے،پانی کی سطح مزید بلند ہوئی تو اسلام آباد لاہور موٹروے کا رابطہ منقطع ہونے کا خدشہ ہے
سیلابی پانی نے علاقے میں تباہی مچادی، 30 سے زائد دیہات سیلابی پانی کی نظر ہوگئے،سیلابی پانی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،کچہ گھرنہ میں بیس سے زائد افراد دریائے چناب کے سیلابی پانی میں پھنس گئے ۔۔ متاثرین میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔






















