اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بھارت کی آبی جارحیت کو مودی کی سازش قرار دیدیا ۔ ایاز صادق نے عزم ظاہر کیا کہ مشکل وقت میں سیلاب متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا مودی سرکار اپنی اندرونی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لئے پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے ۔ دنیا پر مودی کی اصلیت اور فاشسٹ سوچ عیاں ہو چکی ۔
ایاز صادق نے کہا کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے 10 مئی کو دشمن کی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دے کر ثابت کر دیا کہ ہم ایک عظیم اور متحد قوم ہیں ۔ بھارتی آبی جارحیت کے خلاف بھی پوری قوم یکجہتی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو اور بحالی کی سرگرمیوں میں پاک فوج ، ادارے اور عوام مل کر کام کر رہےہیں۔ پوری قوم بالخصوص نوجوانوں کو بحالی کے عمل میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ آئیے سب مل کر سیلاب متاثرین کی مشکلات میں کمی کے لیے عملی اقدامات کریں۔






















