سیلابی صورتحال کےباعث سیالکوٹ ائرپورٹ پر فلائٹ آپریشن آج صبح دس سے رات دس بجے تک معطل کردیا گیا۔
پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی سے جاری نوٹم کے مطابق سیالکوٹ سےفضائی آپریشن بارہ گھنٹے معطل رہے گا،سیلابی پانی کا جنوبی اطراف سےایئرپورٹ کی جانب رخ ہوگیا،ترجمان سیال کےمطابق سیال انتظامیہ کی تمام افرادی قوت اورمشینری متحرک ہے،سیلابی پانی کے بروقت اخراج کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
ڈی واٹرنگ پمس سمیت تمام وسائل بروکار لائے جارہےہیں،ایئرپورٹ پر نصب تمام تر آلات مکمل محفوظ ہیں،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی نکالنےاور رن وے کلیئر ہونے کے بعد فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال کر دیا جائے گا۔



















