گوجرانوالہ ڈویژن میں سیلاب کے باعث 15 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔
کمشنر گوجرنوالہ کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال میں ایک فیملی کے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں، گجرات میں سیلاب کے باعث 4، نارووال میں 3 افراد جاں بحق ہوئے، گوجرانوالہ میں ایک اور حافظ آباد میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔
آج رات شاہدرہ لاہور کے مقام پر دریائے راوی میں 2 لاکھ کیوسک کا ریلہ گزرے گا جس کیلئے حفاظت اقدامات کیئے جارہے ہیں ۔






















