ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ قادر آباد ہیڈورکس کی موجودہ صلاحیت 8 لاکھ کیوسک کی ہے، قادرآباد ہیڈ ورکس میں بائیں جانب پانی کا کٹاؤ بڑھ رہاہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل( ڈی جی پی ڈی ایم اے )عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ قادر آباد ہیڈ ورکس بائیں جانب سے شگاف پڑنے کا خدشہ ہے، بائیں جانب بند کو مضبوط بنانے کیلئے مشینری و عملہ موقع پر موجود ہے، بند کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔
دریائے چناب میں ہیڈ قادر آباد کے مقام پر انتہائی خطرناک اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے، قادر آباد ہیڈ ورکس میں پانی کا بہاؤ10 لاکھ77 ہزار کیوسک ہے، قادر آباد ہیڈورکس کی موجودہ صلاحیت 8 لاکھ کیوسک کی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اےعرفان علی نےحافظ آباد اورچنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرزسے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اور کہا کہ متعلقہ آبادیوں کو فوری مساجد میں اعلانات کے ذریعے آگاہی فراہم کی جائے۔ اورپنجاب پولیس کو شہریوں کو موقع سے فوری ہٹانے کی ہدایت کر دی۔



















