پنجاب رینجرز نے ڈیرہ کرتاپور اور سلیمانکی کے سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرلیا۔
پنجاب رینجرز کا دیگر اداروں کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ سرحدی علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے اور کرتاپور میں سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
سلیمانکی میں محصور 35 افراد اور ان کے مال مویشی کو ریسکیو کیا گیا جبکہ متاثرہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔
میڈیکل کیمپس کے قیام کا مقصد متاثرین سیلاب کو بروقت طبی امداد فراہم کرنا ہے۔
پاکستان رینجرز پنجاب سیلابی صورتحال کے باعث دیگر اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے ۔
حکام کے مطابق مشکل کی اس گھڑی میں دیگر اداروں کی طرح پاکستان رینجرز پنجاب اپنے ہم وطنوں کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔



















