انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے پلئیرز رینکنگ جاری کر دی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری ون ڈے رینکنگ کے مطابق بیٹر میں شبمان گل بدستور پہلے نمبر پر برقرار ہے جبکہ بھارت کے روہت شرما دوسرے اور پاکستان کے بابر اعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
ساؤتھ آفریقہ کے خلاف سنچری کے بعد ٹریوس ہیڈ ایک درجہ بہتری کے بعد 11ویں پوزیشن پر پہنچ گئے، پاکستان کے محمد رضوان دو درجہ بہتری کے بعد 25ویں اور فخر زمان 28ویں نمبر پر موجود ہیں۔
بولنگ رینکنگ میں مہیش تھیکشانا اور کیشَو مہاراج مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر آگئے، پاکستان کے شاہین آفریدی ون ڈے بولرز رینکنگ میں 13ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
مچل مارش چار درجہ بہتری کے ساتھ 44ویں نمبر پر، جوش انگلِس 23 درجے بہتری کے بعد 64ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ لُنگی اینگیڈی چھ درجہ ترقی کے بعد بولرز رینکنگ میں 28ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ آسٹریلیا کے شان ایبٹ 9 درجے ترقی کے ساتھ 48ویں نمبر پر آگئے، نیتھن ایلس 21 درجے بہتری کے ساتھ 65ویں نمبر پر پہنچ گئے۔





















