ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان کاٹھیا نے آئندہ 48 گھنٹوں کو مشکل قرار دے دیا۔ دریائے راوی اور چناب کے قریبی علاقوں کو فوری خالی کرنے کی اپیل کی۔ کہا آج رات شاہدرہ سے اونچے درجے کا سیلاب گزرے گا جو بڑا چیلنج ہے۔ امید ہے پانی بند کو متاثر نہیں کرے گا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے کہا کہ آج رات شاہدرہ سے اونچے درجے کا سیلاب گزرے گا، دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ آج رات ہمارے لئے چیلنج ہوگا، امید ہے پانی دریا کے بند کو متاثر نہ کرتے ہوئے گزر جائے گا، دریائے چناب میں ایک دہائی کے بعد اتنا پانی دیکھا گیا، جب تک پانی رحیم یار خان سے نہیں گزر جاتا ،ہمارے لئے چیلنج ہے۔
عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ چناب میں 128 جگہیں پانی میں ہیں، آج رات راوی کا پانی شاہدرہ کے مقام سے رات 11 بجے گزرے گا، آج رات ہمارے لئے پانی کا بہاؤ چیلنج ہوگا، راوی کے اطراف علاقوں کو فوری خالی کرنے کی اپیل ہے۔






















