عالمی برادری کی جانب سے 2022 کے سیلاب کے بعد پاکستان کیلئے امداد سست روی کا شکار ہے۔ 3 سال میں پاکستان کو مجموعی طور پر 4 ارب 69 کروڑ ڈالر موصول ہو سکے، جنیوا کانفرنس میں پاکستان کو 10 ارب 44 کروڑ ڈالر قرض دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔
دستاویز کے مطابق 2022 سیلاب کے بعد عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کیلئے امداد سست روی کا شکار ہے، تین سال میں پاکستان کو مجموعی طور پر 4 ارب 69 کروڑ ڈالر موصول ہو سکے۔2022 کے سیلاب میں ملکی معیشت کو 30 ارب ڈالر سے زائد کےنقصانات ہوئے تھے۔
جنیوا کانفرنس میں پاکستان کو 10 ارب 44 کروڑ ڈالر قرض دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ 54 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کی گرانٹ کا وعدہ بھی کیا گیا تاہم 3 سال میں پاکستان کو مجموعی طور پر 4 ارب 69 کروڑ ڈالر موصول ہو سکے۔
پراجیکٹ فنانسنگ کی مد میں 2 ارب 75 کروڑ ڈالر موصول ہوئے، ایک ارب 93 کروڑ ڈالر اشیاء کی خریداری کیلئے فراہم کیے گئے، رواں مالی سال جینیوا ڈونرز کانفرنس کے تحت 1 ارب 26 کروڑ ڈالر فنانسنگ کا ہدف ہے۔
دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کیلئے 76 کروڑ ڈالر سے زائد کی پراجیکٹ فنانسنگ کا تخمینہ ہے، سیلاب سے نقصانات کیلئے 54 کروڑ ڈالر کی گرانٹس میں سے صرف 21 لاکھ ڈالر ملے، دوطرفہ معاہدوں،عالمی معاہدوں کے تحت لانگ ٹرم اور مختلف شرح سود پر فنانسنگ ہوگی۔






















