ضلعی انتظامیہ نے طوفانی صورتحال کے باعث پسرور میں اسکولوں چھٹی کا اعلان کردیا۔
پسرور اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کے باعث نالہ ڈیک اوورفلو اورحفاظتی بندٹوٹ گئے، 100 سے زائد دیہات متاثرآبادی میں پانی داخل ہوگیا۔
پسرور شہرکی اہم سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں، ہزاروں ایکڑدھان اورچارےکی فصلیں زیرآگئیں۔ آمدورفت میں شدیددشواری،ریلوے ٹریک کو عارضی طورپربندکردیاگیا۔ صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سےنجی وسرکاری سکولوں چھٹی کا اعلان کردیا۔
قبل ازیں پی ڈی ایم اے نے سیالکوٹ میں غیر معمولی بارشوں پرتعلیمی اداروں میں عام تعطیل کی ہدایت کی تھی۔ حکام کے مطابق شہری گھروں میں موجود رہیں اور غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں۔
دوسری جانب بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پنجاب کے دریاؤں میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر کیلئے فوج طلب کرلی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے فوج کی تعیناتی کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا، محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سول انتظامیہ کی مدد، انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے فوج طلب کی گئی، متعلقہ اضلاع میں فوجی دستوں کی تعداد ضلعی انتظامیہ کی مشاورت سے طے ہوگی۔
لاہور، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، سیالکوٹ، نارووال اور سرگودھا میں فوج طلب کی گئی ہے۔ بروقت فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی مدداورناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے کیا گیا۔






















