پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سمیت تمام اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی چئیرمین شپ اور رکنیت سے استعفوں کا اعلان کردیا۔
تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق 9 مئی مقدمات پر سزا پانے والے ارکان کے حلقوں میں ضمنی انتخابات کا احتجاجاً بائیکاٹ کیا جائے گا تاہم لاہور کے حلقہ این اے 129 میں میاں اظہر کی وفات کے بعد خالی ہونے والی سیٹ پر انتخاب میں حصہ پی ٹی آئی میدان میں اترے گی۔
سیاسی کمیٹی نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹرائل کی روزانہ سماعت مقرر کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ سیاسی کمیٹی کے مطابق روزانہ سماعت سے ملزمان کے بنیادی حقوق متاثر ہوں گے۔






















