الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو مالی سال 2024،25 کے گوشوارے 29 اگست تک جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق گوشوارے فارم ڈی پر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی آڈٹ رپورٹ کے ساتھ جمع کرائے جائیں۔ پارٹی سربراہ کی جانب سےممنوعہ فنڈنگ وصول نہ کرنے کی تصدیق بھی کرانا ہوگی۔
ترجمان ای سی پی کے مطابق فارم میں آمدنی۔ اخراجات۔ فنڈنگ ذرائع۔ اثاثے اور واجبات کی تفصیل لازم ہے۔ گوشواروں کی تفصیلات سے متعلق انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کی سند بھی لازمی منسک ہونی چاہیے۔ یکم جولائی 2024 سے 30 جون 2025 تک کی بینک اسٹیٹمنٹس ساتھ لگانا ضروری ہے۔ فارم صرف بااختیار پارٹی عہدیدار خود الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گا۔






















