پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ چھوڑنے کے فیصلے کے پیچھے چھپی اصل وجہ سامنے آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سیاسی کمیٹی کا ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے ڈٹ جانا ناراضی کی بڑی وجہ بنا، سلمان اکرم سیاسی کمیٹی کے2 اجلاسوں میں ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ پر زور دیتے رہے، سلمان اکرم ضمنی انتخابات کے معاملے پر ووٹنگ کرانے کے حق میں نہیں تھے، 12 ارکان نے الیکشن لڑنے کے حق جبکہ 9 نے مخالفت میں ووٹ دیا ، علیمہ خانم بھی انتخابات کے بائیکاٹ کےبانی پی ٹی آئی کے مؤقف کی حامی تھیں، سلمان اکرم راجا کو سیاسی کمیٹی میں پارٹی رہنماؤں کی شدید تنقید کا بھی سامنا تھا، سیاسی کمیٹی کی اکثریت ضمنی انتخابات میں میدان کھلا نہیں چھوڑنا چاہتی تھی، سلمان اکرم نے علی بخاری کے ذریعے بانی کو اپنے استعفیٰ کا پیغام بھیجا، بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجا کا استعفیٰ مسترد کردیا تھا۔






















