وزیراعظم نے بی آئی ایس پی کے تحت ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹ اکاؤنٹس کا اجرا کر دیا ہے جبکہ شہبازشریف کی ہدایت پر ایک کروڑ مفت موبائل سمز کی فراہمی کا بھی آغاز ہو گیا ۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہناتھا کہ بی آئی ایس پی کے تحت ڈیجیٹل والٹ کا قیام اہم پیشرفت ہے، بی آئی ایس پی ٹیم اور اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، نئے نظام سے خواتین کو گھر بیٹھےرقوم مل جائیں گی، پروگرام سے بینظیر بھٹو کی روح کو سکون ملے گا، ڈیجیٹل والٹس کا اجرا بڑی پیشرفت ہے، کیش لیس اکانومی کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔



















