فیصل آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت نے نو مئی کو رانا ثناء اللہ کے گھر پر حملے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
انسداد دہشتگردی نےعدالت نے 9 مئی کو رانا ثناء اللّٰہ کےگھر پر حملے کےکیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 109 ملزمان میں سے 75 کو سزائیں سنائیں ہیں،عدالت نے مقامی 14 ملزمان کو تین سال کی سزا سنائیں۔
عمرایوب،زرتاج گل،کنول شوزب،شبلی فراز شیخ راشد شفیق سمیت پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کودس دس سال قید کی سزا سنا دی گئی،عدالتی فیصلے کےمطابق احمد چٹھہ،بلال اعجاز، اشرف سوہنا،فرخندہ ،رائے حسن نواز، رائے مرتضی اقبال کو بھی 10 سال کی سزا سنائی گئی۔
پی ٹی آئی اراکین اسمبلی اسماعیل سیلا اورشیخ شاہد کو بھی دس سال قید کی سزاسنائی گئی،شیخ شاہد جاوید پی پی115سےرکن صوبائی اسمبلی ہیں،جبکہ اسماعیل سیلا پی پی 116 سے رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔
عدالت نےمقامی 14 ملزمان کو تین سال کی سزا سنائیں،جبکہ فوادچوہدری زین قریشی سمیت مقدمہ میں 34 ملزمان کو بری کردیا۔
9 مئی کو رانا ثناءاللّٰہ کے گھر پرحملے کا مقدمہ تھانہ سمن آباد میں درج کیا گیاتھا،ملزمان کا ٹرائل مکمل ہونےپرانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
خیال رہے کہ ان ہی تین کیسز میں سزا کی وجہ سے شبلی فراز سینیٹ اور عمر ایوب قومی اسمبلی سے نااہل ہو گئے تھے۔






















