ملکی دریاؤں اور آبی ذخائر کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کردیے گئے ۔ 3 بڑے ڈیمز میں پانی کا ذخیرہ ایک کروڑ 15 لاکھ 60 ہزار ایکڑ فٹ ہوگیا۔
ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 56 لاکھ 82 ہزار ایکڑ فٹ، منگلا ڈیم میں 56 لاکھ 20 ہزار ایکڑ فٹ تک جا پہنچا۔ چشمہ بیراج میں اس وقت دو لاکھ 58 ہزار ایکڑ فٹ پانی ہے۔
تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد دو لاکھ 31 ہزار 800 کیوسک، منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 38 ہزار 400 کیوسک ہوگئی۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد دو لاکھ 84 ہزار 900 کیوسک، ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد ایک لاکھ 27 ہزار 900 کیوسک جبکہ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 46 ہزار 400 کیوسک ہے۔






















