پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 20 جنوری کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے لیے وزارت پارلیمانی امور نے سمری صدر مملکت کو ارسال کر دی ہے۔ مشترکہ اجلاس میں مجموعی طور پر 29 بل منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے، جن میں 18 نجی اور 11 حکومتی بل شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق 24 بل وہ ہیں جو صدر کی منظوری کے بغیر واپس کیے گئے تھے اور اب مشترکہ اجلاس میں دوبارہ پیش ہوں گے، جبکہ 5 نئے بل بھی ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔ اجلاس میں صحافیوں کے تحفظ، گھریلو تشدد کی روک تھام اور قومی کمیشن برائے انسانی حقوق میں ترمیم سے متعلق بل منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔





















