لاہور میں صبح سویرے بیک وقت ہلکی دھند اور اسموگ کا راج ہے۔دُھند کے باعث لاہور سے ملحقہ موٹروے کا ایک سیکشن بندکردیا گیا۔
لاہور فضائی آلودگی میں پھر سے دُنیا کا سب سے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پرآگیا،شہر کے بیشتر علاقوں میں اسموگ کی شرح 400 سے تجاوز کر گئی۔
اپرمال کینال روڈ سب سے آلودہ علاقہ ایئرکوالٹی انڈیکس 444 ریکارڈ،غازی روڈ کے علاقہ میں 407، گلبرگ میں 430، گارڈن ٹاؤن میں 400 ریکارڈ کی جارہی ہے۔
ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی گئی۔