ٹک ٹکر ثنا یوسف قتل کیس میں چارج شیٹ کی جانچ پڑتال مکمل کرکے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جمع کرادی گئی۔
موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونےپرکیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہوگا،پراسیکیوشن کی جانب سے مقدمے میں 31 گواہان شامل ہیں،ثناء یوسف کی فیملی،ڈاکٹر،پولیس اہلکارو دیگر گواہان بھی فہرست میں شامل ہیں۔
پراسیکیوشن ٹیم نے 1ماہ سےزائد عرصہ تک چالان کی اسکروٹنی کی،پولیس چالان میں عمرحیات کو ہی ثناء یوسف کا قاتل قراردیا گیا۔
یاد رہے کہ ثنا یوسف مقبول ترین ٹک ٹوکرتھیں،جسکو عمر حیات نامی ٹک ٹاکر نے اسلام آباد میں انکے گھرمیں گھس کر قتل کردیا تھا۔






















