بٹگرام میں غیر ملکی خاتون بائیکر سے ذاتی سوالات کرنے کے واقعے میں پولیس کے ایک اہلکار ایل ایس یو حولدار خیر رحمان کو معطل کرنے کے ساتھ ساتھ لائن کلوز اور چارج شیٹ کردیا گیا جبکہ 2 رائیڈرز شاہد اور وسیم کو شوکازنوٹس جاری کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں غیرملکی خاتون بائیکر سے ذاتی سوالات اور گفتگو کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد عوامی ردِعمل سامنے آیا، جس پر پولیس کے اعلیٰ حکام نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تینوں اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا۔
بٹگرام پولیس کے مطابق خاتون بائیکر سے ذاتی سوالات کا واقعہ تھاکوٹ پولیس چیک پوسٹ پر پیش آیا جہاں پولیس اہلکار حوالدار خیررحمان نے خاتون بائیکر سے نجی زندگی سے متعلق سوالات کیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس سے پولیس سے متعلق لوگوں میں غلط تاثر پیدا ہوا۔
بٹگرام پولیس نے واقعے میں ملوث پولیس اہلکار حوالدار خیر رحمان کو معطل کردیا جبکہ ان کے ساتھ 2 پولیس رائیڈرز کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔






















