خیبرپختونخوا کے ضلع لوئردیر میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔
لوئردیر میں میدان کے علاقے ٹکاٹک میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے دبے بچوں کو نکالا مگر وہ جانبرنہ ہوسکے۔ مرنے والوں میں 10 سال کا قاسم، 11 سال کا مرتضیٰ اور 9 سال کا سہیل شامل ہیں۔
خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 406 ہوگئی جبکہ 247 افراد زخمی ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں 15 اگست اب تک بارش، فلیس فلڈ سے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق اب تک 604 افراد جاں بحق ہوئے۔ مرنے والوں میں 55 خواتین اور 46 بچے شامل ہیں۔






















