خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 406 ہوگئی جبکہ 247 افراد زخمی ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں 15 اگست اب تک بارش، فلیس فلڈ سے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق اب تک 604 افراد جاں بحق ہوئے۔ مرنے والوں میں 55 خواتین اور 46 بچے شامل ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں رات ہونے والی بارش کے دوران چھتیں گرنے سے آٹھ افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہوئے۔ حالیہ بارشوں اور فلیش فلڈ سے 3 ہزار 526 گھروں کو نقصان پہنچا جب کہ 577 مکمل منہمدم ہوگئے۔
حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع سوات، بونیر، باجوڑ، مانسہرہ، شانگلہ، دیر لویر، بٹگرام، ڈی آئی خان اور صوابی میں پیش آئے۔ سیلاب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر میں اب تک مجموعی طور پر جاں حق افراد کی تعداد 300 اور صوابی میں 40 سے تجاوز کرگئی۔
متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے اور تمام متعلقہ ادارے آپس میں رابطے میں ہیں اور صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔






















