گجرات میں کرکٹ میچ کے دوران اوور نہ دینے کے تنازع پر فائرنگ کے واقعے میں کپتان کے بعد اسپتال میں زیرِعلاج اس کا بھائی بھی دم توڑ گیا۔
افسوسناک واقعہ ایک ہفتہ قبل گجرات کے نواحی علاقےمیں پیش آیا تھا، جہاں کرکٹ میچ میں اوور نہ دینے پرملزم نے گولیاں چلادی تھیں۔ فاخر نامی کپتان موقع پر ہی جاں موقع ہو گیا تھا۔
کپتان کا بھائی طاہر اور ماموں اظہر اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے تھے، اس دوران طاہر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس نے واقعہ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔






















