کراچی کے علاقے بن قاسم پولیس نے چوری میں ملوث 4 پولیس اہلکار گرفتار کرلیے۔
پولیس حکام کے مطابق بن قاسم پولیس نے خفیہ کارروائی کرتے ہوئے اسٹیل مل سے قیمتی سامان چوری کرنے میں ملوث 4 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔ چاروں پولیس اہلکار شاہین فورس میں تعینات تھے۔
گرفتار پولیس اہلکاروں کی شناخت علی گل، واجد خان ، آصف علی اور زہور احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے پچپن کلو تانبا برآمد کرلیا گیا۔






















