اسلام آباد میں کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے الیکٹرک اور میٹرو بسوں کی معلومات کے لیے موبائل ایپ متعارف کرادی۔
وفاقی ادارہ ترقیات کے مطابق سی ڈی اے موبائل ایپ کے ذریعے شہری ایک کلک پر الیکٹرک اور میٹرو بس سروس کی تمام معلومات حاصل کرسکیں گے۔
ایپ میں تمام روٹس اور اسٹاپس کی تفصیلات گوگل میپس پر بھی فراہم کردی گئی ہیں۔
شہری ایپ کو پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں جبکہ ایپ میں سفر کی پلاننگ، روٹ ٹائمنگ اور سیاحت سے متعلق رہنمائی بھی شامل ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کے مطابق مستقبل میں کرایہ ڈیبٹ کارڈ، کریڈٹ کارڈ اور موبائل والٹس سے ادا کرنے کی سہولت بھی ایپ میں شامل کی جائے گی۔






















