بلدیاتی ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے دونوں امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہو گئے۔ ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ تھی۔
ریٹرننگ آفیسر شہزادہ عمیر کے مطابق ضلع کونسل کی نشست پر میر سہیل پپو ٹالپر اور یوسی میر آباد کے چیئرمین کے لیے میر علی مدد ٹالپر نے کاغذات جمع کرائے۔ ان کے علاوہ کسی اور امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔
واضح رہے کہ چیئرمین ضلع کونسل میر پپو ٹالپر کے انتقال کے انتقال کے بعد یہ سیٹ خالی ہوئی تھی ، یوسی چیئرمین میر سہیل پپو تالپور نے مستعفیٰ ہو کر چیئرمین ضلع کونسل کا فارم بھرا، یوسی کی سیٹ سمیت دو خالی سیٹوں پر ضمنی انتخاب ہونا تھے۔





















