پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے فیصل آباد میں نیا ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی فزیبلٹی تیار کرنے کیلئے 12 اکتوبر تک پیشکش طلب کرلی گئی۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) نے پنجاب کے شہر فیصل آباد میں نیا ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے ڈیزائن، ماسٹر پلان، فزیبلٹی تیار کرنے کیلئے پیشکش طلب کرلی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کمپنیوں کو 12 اکتوبر تک درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی اے اے کا کہنا ہے کہ درخواست شعبہ پلاننگ ڈائریکٹوریٹ میں جمع کرانا ہوگی۔





















