ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4100 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق مقامی مارکیٹ میں 4100 روپے کےاضافے سے فی تولہ سونا 3 لاکھ 59 ہزار 800 روپےکا ہوگیا ہے،اس کےعلاوہ 10 گرام سونےکی قیمت 3515 روپےبڑھکر 3 لاکھ 8 ہزار 470 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا گیا، جہاں قیمت میں41 ڈالر کے اضافے کے بعد فی اونس 3371 ڈالر ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 1500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔





















