پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک روز کی کریکشن کے بعد پھر تیزی لوٹ آئی، ہنڈریڈ انڈیکس 258 پوائنٹس بڑھکر ایک لاکھ 49 ہزار 493 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دوسری جانب ملک بھرمیں فی تولہ سونا 1500 روپے کمی کے بعد تین لاکھ 55 ہزار 700 روپے پر آگیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا، دوران ٹریڈنگ 100 انڈیکس میں 1200 پوائنٹس کی تیزی بھی دیکھی گئی تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں ڈیڑھ لاکھ پوائنٹس کی حد بحال ہوکر برقرار نہ رکھ سکی۔
رپورٹ کے مطابق 100 انڈیکس 258 پوائنٹس بڑھکر ایک لاکھ 49 ہزار 493 پوائنٹس پر بند ہوا۔
اعداد و شمار کے مطابق مارکیٹ میں 40 ارب 40 کروڑ روپے مالیت کے 80 کروڑ شیئرز کی تجارت ہوئی۔
ادھر سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، آج ملک بھر میں فی تولہ سونا 1500 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 55 ہزار 700 روپے جبکہ 10 گرام سونا 1286 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 4 ہزار 955 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونا 15 ڈالر سستا ہوکر 3 ہزار 330 ڈالر پر آگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے جبکہ فی اونس 20 ڈالر مہنگا ہوا تھا۔






















