وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ قدرتی آفت کے ساتھ انسانی غفلت کی کوئی گنجائش نہیں۔ کسی صورت غیرقانونی تعمیرات کی اجازت نہیں دیں گے۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ قدرتی آفت کے ساتھ انسانی غفلت کی کوئی گنجائش نہیں۔ گلیات میں درختوں کی اتنی کٹائی ہوئی کہ پلازے بن گئے۔ کسی صورت غیرقانونی تعمیرات کی اجازت نہیں دیں گے۔
وزیراعظم نے دریاؤں میں ہوٹل بنانے کے معاملے پرجلد اجلاس بلانے کا اعلان کردیا۔ کہا پاکستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 700 اموات ہوئیں ۔ فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاک فوج سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کررہی ہے۔۔ جب تک بحالی کا مرحلہ مکمل نہیں ہوتا، چین سےنہیں بیٹھیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ بارشوں سےدریاؤں میں طغیانی آئی ہے، بونیر،صوابی سمیت دیگراضلاع میں جانی ومالی نقصان ہوا، کلاؤڈ برسٹ سے خیبرپختونخوا میں تباہی ہوئی، آفت کی گھڑی میں وفاق نے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کرکام کیا۔






















