محکمہ موسمیات نے ملک میں 23 اگست سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 23 سے 27 اگست کے دوران ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، 27 سے 29 اگست تک سندھ اور مشرقی/جنوبی بلوچستان میں شدید بارشوں کی توقع ہے ، 23 سے 27 اگست تک آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے اکثر علاقوں میں بارش متوقع ہے ۔
خیبرپختونخوا میں 23 سے 26 اگست تک مختلف مقامات پر بارش ، اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں 23 سے 27 اگست کے دوران بارشوں کا امکان ہے ۔ 23 سے 26 اگست کے دوران سندھ کے چند مقامات ، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے ۔
بارشوں سے مختلف شہروں میں سیلاب اور بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے ، وسطی پنجاب سمیت مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔






















