تربیلہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنےکا عمل مکمل ہوگیا۔ ڈیم اپنی گنجائش کےمطابق فل ہوگیا۔ ڈیم کے اسپل وے آج ساتویں روز بھی کھلے رہیں گے۔
ترجمان واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے بتایا کہ ہری پور تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد دو لاکھ 68 ہزار 300 کیوسک ہے جبکہ اخراج دو لاکھ 39 ہزار کیوسک ہے۔ ڈیم انتظامیہ کے مطابق تربیلہ ڈیم میں پانی کی گنجائش پندرہ سو پچاس فٹ ہے۔
بالائی علاقوں سے سیلابی ریلوں کی صورت میں ڈیم میں پانی کا اخراج بڑھ سکتا ہے۔ دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا کا سیلاب ہے۔
ڈیم انتظامیہ کے مطابق ہری پور تربیلہ ڈیم میں سپیل وےآج ساتویں روز بھی کھلے ہوئے ہیں، دریائے سندھ میں تربیلہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، ضلعی انتظامیہ نے دریاؤں کے کنارے پر سیاحوں کےجانے پر پابندی عائد کرد کردی۔
ترجمان واپڈا کے مطابق جہلم میں پانی کی آمد 38 ہزار 600 کیوسک، اخراج 7 ہزار کیوسک ہے، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 4 لاکھ 3 ہزار 500 کیوسک ہے، چشمہ بیراج سے پانی کا اخراج 3 لاکھ 51 ہزار600 کیوسک ہے۔
چناب میں پانی کی آمد 67 ہزار600 کیوسک،اخراج 49 ہزار کیوسک ہے، دریا کابل میں پانی کی آمد اور اخراج 44 ہزار600 کیوسک ہے، منگلا میں اس وقت پانی کا ذخیرہ 54 لاکھ 23 ہزار ایکڑ فٹ ہے، چشمہ بیراج میں اس وقت پانی کا ذخیرہ 94 ہزار ایکڑفٹ ہے، تربیلا ،منگلااورچشمہ میں مجموعی ذخیرہ ایک کروڑ 12 لاکھ 45 ہزار ایکڑ فٹ ہوگیا۔






















