گلیشیر پگھلنے اور مون سون بارشوں سےپنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا۔
پی ڈی ایم اے کےمطابق دریائےسندھ میں چشمہ اورکالا باغ بیراج پر نچلے درجےکاسیلاب ہے،تونسہ کے مقام پردرمیانےدرجےکا سیلاب ہے،ستلج میں گنڈا سنگھ والا اورہیڈسلیمانکی کےمقامات پرنچلے درجے کا سیلاب ہے۔
دریائے راوی کے اہم مقامات پربہاؤ معمول کےمطابق ہے،پلکھو اور بسنترنالہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے،تربیلا ڈیم 100 فیصد اور منگلا ڈیم 74 فیصد بھر چکا ہے۔
شدید بارشوں سے تربیلا ڈیم مکمل طور پر بھر گیا
ترجمان واپڈا کےمطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1550 فٹ پر پہنچ گئی،تربیلا میں پانی کا ذخیرہ 57 لاکھ 28 ہزار ایکڑ فٹ ہے،تربیلا میں پانی کی آمد 2 لاکھ 68 ہزار 300 کیوسک ہے،تربیلا سے پانی کا اخراج 2 لاکھ 38 ہزار 900 کیوسک ہے۔
جہلم میں پانی کی آمد 38 ہزار 600 کیوسک,اخراج 7 ہزار کیوسک ہے،چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 4 لاکھ 3 ہزار 500 کیوسک ہے،چشمہ بیراج سے پانی کا اخراج 3 لاکھ 51 ہزار600 کیوسک ہے،چناب میں پانی کی آمد 67 ہزار600 کیوسک،اخراج 49 ہزار کیوسک ہے۔
دریا کابل میں پانی کی آمد اور اخراج 44 ہزار600 کیوسک ہے،منگلا میں اس وقت پانی کا ذخیرہ 54 لاکھ 23 ہزار ایکڑ فٹ ہے،چشمہ بیراج میں اس وقت پانی کا ذخیرہ 94 ہزار ایکڑفٹ ہے،تربیلا ،منگلا اور چشمہ میں مجموعی ذخیرہ ایک کروڑ 12 لاکھ 45 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔






















