محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔
شہرمیں حبس کا عالم موجود ہے 3 نوٹ فی گھنٹہ کی رفتارسےہوائیں چل رہی ہیں،ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے،مجودہ درجہ 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،دن بھر درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری رہ سکتا ہے،
گزشتہ روز ہونے والی بارش کا پانی مختلف علاقوں میں نکالا نہ جاسکا،اولڈ سٹی ایریا،ہکانی چوک ،برنس روڈ اور اطراف کے علاقوں میں بارش کا پانی تاحال جمع ہے،قیوم آباد کے پی ٹی پل ،کالا پل سے شارع فیصل جانے والی سڑک کے دونوں اطراف پانی جمع ہے،کورنگی ڈھائی نمبر غریب نواز روڈ باغ کورنگی اور انڈسٹریل ایریا کے اطراف میں پانی جمع ہے۔
دوسری جانب بارش ہوئے 36 سے 22 گزر گئے بجلی کی فراہمی معطل ہے،کورنگی عوامی کالونی، نارتھ ناظم آباد بلاک اے ،اولڈ سٹی ایریا،ایف بی ایریا ،صفورا سچل ،سعود آباد ،لیاقت آباد ڈاکخانہ،بلدیہ ٹاون کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہے،بجلی نہ ہونے کی صورت میں پانی کی قلت کا سامنا ہے۔






















