چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ ہم فرشتے نہیں، 9 مئی ایک غلطی تھی، جس کی ہم سب نے مذمت کی۔
پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 9 مئی ایک غلطی تھی، جس کی ہم سب نے مذمت کی، دوبارہ ایسا نہیں ہونا چاہیئے۔ ہماری جماعت نے اسکی مکمل شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اداروں کا احترام کرتے ہیں، اور امید کرتے ہیں پارلیمنٹ کا بھی احترام کیا جائے۔ اب بس ہونی چاہئئے، انصاف ہونا چاہئے، ہم جب انتخابات جتے تو 180 نشتیں تھی، اسمبلی آئے تو 91 ہو گئی، اب 76 رہ گئی ہیں۔ اتنے تو خزاں میں پتے نہیں جھڑتے جتنی نشستیں انھوں نے ہم سے واپس لےلی۔






















