پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 5سال میں تنخواہوں کودگناکریں گے،ہاری کارڈایسےبنائیں گےجیسےبی آئی ایس پی کارڈتھا،ہاری کارڈسےکسانوں،ہاریوں کوبراہ راست مددفراہم کریں گے، کہ 8 فروری کو انتخاب کا دن ہو گا، الیکشن شیڈول اب تک نہیں آیا، لوگ پوچھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کا منشور کیا ہے ، ہمارا منشور قائد عوام کا دیا ہوا منشور ہے ۔
بلاول بھٹو زرداری نے تھرپارکر میں دیوالی کے موقع پر جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو نے ہمیں برابری کی سیاست سکھائی ہے ، شہید ذوالفقار بھٹو نے ہمیں ایک ساتھ چلنے کی سیاست سکھائی ہے ، ہم ایک ہیں اور ایک ہی رہیں گے ، پیپلز پارٹی نے تقسیم اور نفرت کی سیاست کو رد کر دیا ہے ، کچھ قوتیں نفرت اور تقسیم کی سیاست پریقین رکھتی ہیں ،پاکستان کے بارے عالمی میڈیا میں غلط فہمی موجود ہے اور اس غلط فہمی کا جواب تھرپارکر کے عوام ہیں ،
انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کی جماعت بھارت میں کسی بھی اقلیت کی نمائندگی نہیں کرتی، میں بھارت جا کر مہیش میلانی کا ذکر تا تھا ، بھارتی سر زمین پر کھڑے ہو کر مودی سے سوال کیا تھا ، مودی سرکار پاکستان کے خلاف سازش کرتی ہے ،تھر کے جیالے مودی سرکا ر کیلئے جواب ہیں ۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ 8 فروری کو انتخاب کا دن ہو گا، الیکشن شیڈول اب تک نہیں آیا، لوگ پوچھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کا منشور کیا ہے ، ہمارا منشور قائد عوام کا دیا ہوا منشور ہے ،تھرپارکر پیپلز پارٹی کا منشور، بیانیہ اور کارکردگی ہے ، 8 فروری کو پیپلز پارٹی ، تیر اور عوام کی جیت ہو گی ، ملک بھر میں اپنی تھر کی کارکردگی پر الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہوں ، یہ بھی معلوم ہے بہت کچھ کرنا باقی ہے ہم ملک کر جدو جہد کریں گے ،مل کر مہنگائی اور غربت کا مقابلہ کریں گے ،
پیپلزپارٹی کاکوئی سیاسی مخالف نہیں،میری مخالف غربت،بیروزگاری اور مہنگائی ہے،مہنگائی،غربت اوربیروزگاری کامقابلہ کریں گے،روزگارصرف پیپلزپارٹی دلواسکتی ہے،ہم غربت کےخلاف 3نسلوں سےجدوجہدکررہےہیں،اپنےبھائیوں کےساتھ بہنوں کوبھی روزگاردلوائیں گے،ہم نےتھرکی خواتین کوبھی روزگاردلوایاہے،ہم مشکلات کاحل نکال سکتےہیں،ملک بھرمیں پیپلزپارٹی کی حکومت بننےوالی ہے،
5سال میں تنخواہوں کودگناکریں گے،ہاری کارڈایسےبنائیں گےجیسےبی آئی ایس پی کارڈتھا،ہاری کارڈسےکسانوں،ہاریوں کوبراہ راست مددفراہم کریں گے،جب پیسہ عوام کی جیب میں جاتاہےتومعیشت کوفائدہ ہوتاہے،مخصوص خاندانوں کوپیسہ جاتاہےتوان کی معیشت چلتی ہے،ملک بھرمیں اپنی تھرکی کارکردگی پرالیکشن لڑنےکیلئےتیارہوں،
معاشی بحران سےمقابلہ کرکےعوام کوریلیف دیں گے،فروری میں کافی جماعتوں کو عوام سرپرائز دیں گے،الیکشن آرہےہیں،دائیں بائیں نہیں عوام کی طرف دیکھتاہوں،اپنی قسمت اورمستقبل پاکستان کےعوام پر چھوڑ رہاہوں،اگرپیپلزپارٹی کوچنیں گےتوہم خدمت کےلیےتیارہیں،کمروں میں انتخابی رزلٹ بنانےوالوں کوعوام8فروری کوجواب دیں گے،اگرپیپلزپارٹی کوچنیں گےتوہم خدمت کےلیےتیارہیں،کمروں میں انتخابی رزلٹ بنانےوالوں کوعوام8فروری کوجواب دیں گے،اب سلیکٹڈ راج قبول نہیں کیا جائے گا، پیپلزپارٹی اپنی کارکردگی پرانتخابات میں کامیاب ہوگی۔