سماء کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور اینکر پرسن ابصار عالم کی والدہ انتقال کرگئیں۔
تفصیلات کے مطابق اینکر پرسن ابصار عالم کی والدہ رضائے الہی سے انتقال کرگئیں ہیں، مرحومہ کی نماز جنازہ شام ساڑھے 5 بجے ایچ الیون قبرستان اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔
ابصار عالم کی والدہ کے انتقال کی خبر پر صحافی برادری کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔






















