پاک فضائیہ کا گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن مشکل موسمی حالات اور دشوار گزار پہاڑی راستوں کے باوجود جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کےمطابق سی-ون تھرٹی طیارے کےذریعے سات ٹن خشک راشن۔اشیائے خور و نوش اور ادویات گلگت پہنچائی گئیں۔امدادی سامان این ڈی ایم اے کے تعاون سےمتاثرین تک تقسیم کیا جائے گا۔زمینی راستے منقطع ہونے کے باعث پاک فضائیہ نے سامان کی بروقت ترسیل یقینی بنائی۔امدادی ٹیموں نےسیلاب میں پھنسے 75 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل بھی کیا۔
PAF LAUNCHES FLOOD RELIEF OPERATION IN GILGIT-BALTISTAN
— DGPR (AIR FORCE) (@DGPR_PAF) August 20, 2025
20 August 2025: Pakistan Air Force has launched a large-scale flood relief operation in Gilgit-Baltistan. Demonstrating unwavering resolve amidst difficult weather conditions and rugged mountainous terrain, PAF C-130… pic.twitter.com/Ws4e6KMQG4
ترجمان کےمطابق یہ آپریشن افواجِ پاکستان کی ملک گیر ہنگامی امدادی مہم کا حصہ ہے اور قیمتی جانوں کے تحفظ کے عزم کا عملی مظاہرہ ہے,مزید خوراک،ادویات،شیلٹرز اورطبی امداد بھی متاثرین تک پہنچائی جائیں گی۔آئی ایس پی آر نےکہا کہ پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لیےامید کی کرن ہے اور یہ ہر گھڑی قوم کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے غیر متزلزل عزم کا اظہار ہے۔






















