صوابی کے علاقے دالوڑی گدون میں گزشتہ روز کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 33 ہوگئی، ریسکیو آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے، ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے بھاری مشینری کام کررہی ہے، علاقے میں ایمبولینسیں بھی موجود ہیں۔
صوابی کے علاقے گدون دالوڑی میں شدید بارش اور کلاؤڈ برسٹ کے بعد تیسرے روز بھی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، ریسکیو ٹیمیں ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
حکام کے مطابق کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 33 ہوگئی، قدرتی آفت میں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، مزید افراد کو ملبے تلے نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔






















