امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ بھارت روسی تیل کی فروخت سے 16 ارب ڈالرز سے زائد منافع کما رہا ہے ۔ یہ موقع پرست سودے بازی ناقابلِ قبول ہے۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ سے پہلے انڈیا کی روس سے تیل کی درآمد ایک فیصد سے بھی کم تھی ۔ جو اب 42 فیصد ہوگئی ہے۔
اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ بھارت سستا روسی تیل خرید کر دوبارہ فروخت کر رہا ہے، یہ نظام بھارت کو موقع پرستی کےذریعے منافع کمانے کا موقع دے رہا ہے، روسی تیل کی فروخت سے بھارت 16 ارب ڈالر سے زائد منافع کمارہاہے۔ بھارت کی یہ موقع پرست سودے بازی ناقابلِ قبول ہے۔
واضح رہے کہ چند ہفتے قبل ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا تھا جس کے بعد اب بھارت پر مجموعی امریکی ٹیرف 50 فیصد ہو گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے بھارت سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر اضافی ڈیوٹی عائد کرنا مناسب اور ضروری ہے۔ بھارت روس سے براہ راست اور بالواسطہ تیل درآمد کر رہا ہے۔




















