ایران اور عراق میں زیارات کے لیے پرانا قافلہ سالار نظام جلد ختم ہوجائے گا،وزارت مذہبی امور نے تصدیق کر دی۔
ترجمان وزارت مذہبی امورکےمطابق زیارات صرف مجاز زیارت گروپ آرگنائزرز کےتحت ہی ممکن ہوں گی، زیارات کرانےکی خواہشمندکمپنیوں سےدرخواستوں کی وصولی جاری ہے،وزارت مذہبی امور نےزیارات گروپ آرگنائزرزکی سکروٹنی شروع کردی۔
ترجمان کےمطابق 585کمپنیوں کی سیکیورٹی کلیئرنس مکمل کی جاچکی،مدت میں حالیہ توسیع کےدوران 95 نئی کمپنیوں نےکاغذات جمع کرائے،کوائف مکمل کرنےوالی کمپنیوں کورجسٹریشن سرٹیفکیٹ جلدجاری ہونگے۔



















