اکستان میں مہنگائی کی صورت حال پر نجی اکنامک تھنک ٹینک ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے رپورٹ جاری کر دی۔
ٹاپ لائن سیکیورٹیز کےمطابق رواں ماہ مہنگائی 3.75 سے 4.25 فیصدرہنےکا امکان ہے،ماہانہ بنیاد پر اگست میں مہنگائی میں 0.3 فیصد اضافہ متوقع ہے،جولائی 2025 میں مہنگائی 4.07 فیصد،گزشتہ سال اگست میں 9.63 فیصد تھی،مالی سال کےاختتام تک مہنگائی کی شرح 6 سے 7 فیصد تک رہے گی۔
رپورٹ کےمطابق اسٹیٹ بینک نے مہنگائی کا تخمینہ 5 سے 7 فیصد لگا رکھا،اسٹیٹ بینک کے پاس شرح سودمیں 50 سے 100 بیسزپوائنٹس کمی کی گنجائش ہے،دسمبر 2025 تک پالیسی ریٹ 10 فیصد پر آسکتا ہے۔
رپورٹ کےمطابق رواں ماہ ٹرانسپورٹ کرائے،ڈیزل، ٹماٹر،پیاز اور انڈے مہنگے ہوسکتے ہیں جبکہ تازہ پھلوں، چینی اور چکن کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔





















