ملک بھر میں شدید بارشیں اور سیلابی صورتحال فیصل آباد میں کپڑے کی ہول سیل مارکیٹوں میں ہوکا عالم ہے،غیر یقینی موسم سےکاروبار میں 30 سے 35 فیصد کی کمی نے تاجروں کو پریشاں کر دیا۔
پنجاب،خیبرپختونخواہ،گلگت بلتستان اورکشمیر میں شدید بارشیں اورسیلاب کے باعث کپڑے کی خریداری میں 35 فیصد تک کمی آگئی،کپڑےکی طلب کم ہونے سے پاور لومز سیکٹر بھی متاثر ہو رہا ہے۔
صدرکلاتھ مارکیٹ فیصل آبادکاکہنا ہےکہ ہمارا 30 فیصد سےزیادہ کاروبارمتاثر ہےکیونکہ خیبرپختونخوا، کشمیر سے لوگ نہیں آرہے، بیشترعلاقوں میں پانی سے شاہرائیں متاثر ہونے سے تاجروں کی آمد محدود ہو گئی، تاجر کسٹمر پریشان ہےکہ موٹا مال خریدنے یا پتلا،مطالبہ کیا کہ درختوں کا کٹاو روکنا چاہیے تاکہ موسمیاتی تبدیلی میں کمی آئے۔






















